کراچی (قدرت روزنامہ) اداکار آریز احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دیا تھا لیکن سنہ 2023 کے الیکشن میں وہ نیند پوری کریں گے، عمران خان جیسا وزیر اعطم قسمت والوں کو ہی ملتا ہے .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آریز احمد نے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ عمران خان جیسا وزیر اعظم ملا ، 2018 میں عمران خان کو ووٹ دیا تھا لیکن 2023 میں نیند پوری کروں گا .
انہوں نے کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے، شان ان کی ٹیم کے کپتان تھے، اگر انہیں دوبارہ زندگی ملی تو وہ کرکٹر بننا پسند کریں گے .
آریز احمد نے بتایا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہے تھے لیکن اب سپورٹ کرنا بنتا نہیں ہے، شعیب اختر پر فلم بنے تو ان سے بہتر کوئی اداکار نہیں .
. .