حکومت کا نوازشریف کے معالجین سے رابطے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)نوازشریف کی واپسی کی ضمانت دینے والے شہباز شریف کیخلاف عدالتی کارروائی سے پہلے حکومت نے سابق وزیراعظم کے ڈاکٹرز سے رابطے کا فیصلہ کرليا، ڈاکٹر شال اور ڈاکٹر لارنس کو خط لکھ کر میڈیکل رپورٹس منگوائی جائیں گی۔ نواز شريف کی میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کیساتھ صحت سے متعلق تمام معلومات لی جائیں گی، اگر بیماریاں ایسی نہ نکلیں جو سفر میں رکاوٹ ہوں تو شہباز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
اٹارنی جنرل کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کے خط پر شہباز شریف کے صاف جواب کے بعد حکومت نے نواز شریف کے ڈاکٹروں سے خود رپورٹس منگوانے کا فیصلہ کرلیا، اٹارنی جنرل آفس اب ڈاکٹر شال اور ڈاکٹر لارنس کو خط لکھے گا۔
رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس تیار کرنے والے معالجین کو الگ الگ خطوط ارسال کئے جائیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کیساتھ صحت سے متعلق تمام معلومات لی جائیں گی، اگر بیماریاں ایسی نہ نکلیں جو سفر میں رکاوٹ ہوں تو شہباز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
نومبر2019ء میں شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان حلفی دیا تھا کہ نواز شریف فٹ ہوتے ہی واپس آجائیں گے، ان کی گارنٹی پر عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت 7 ارب روپے کے زر ضمانت سے مشروط کرنے کی وفاقی حکومت کی شرط ختم کی تھی۔
بیان حلفی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے شہباز شریف کیخلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کررکھا ہے، اس سے پہلے قانونی تقاضے پورے کرنے کئلئے ہی ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جائے گا۔
ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حکومت خود بھی نواز شریف کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کرے گی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago