دولہے کا دھرنا کام کرگیا،22گھنٹے بعد دلہن ساتھ جانے پر رضامند ، دلچسپ خبرآگئی

مظفر گڑھ(قدرت روزنامہ) مظفر گڑھ میں ایک دولہا کا 22گھنٹے طویل دھرنا بارآور ثابت ہوا، بالآخر دلہن اس کے ساتھ جانے پر راضی ہو گئی . نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق واقعہ کچھ یوں ہوا کہ دولہا اپنی دلہن کو بیاہنے کے لیے بارات لے کر اس کے گھر پہنچا .

جب نکاح ہو گیا تو لڑکی کو علم ہوا کہ دولہے کے ایک ہاتھ کی انگلیاں کٹی ہوئی ہیں . دولہے کی ایک ہاتھ کی تین انگلیاں کسی حادثے میں کٹ گئی تھیں . دولہا والوں کی طرف سے یہ بات پہلے نہیں بتائی گئی تھی . دلہن کو نکاح کے بعد اس بات کا علم ہوا جس پر اس نے دولہا کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا . اب چونکہ نکاح ہو چکا تھا لہٰذا دولہا وہیں دھرنا دے کر بیٹھ گیا اور گھر والے دلہن کو منانے کی کوشش کرنے لگے . بالآخر دولہا کے 22گھنٹے طویل دھرنے کے بعد دلہن اس کے ساتھ جانے پر رضامند ہو گئی . . .

متعلقہ خبریں