اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں شادیوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا رواج عام ہے، متوسط طبقے
سے تعلق رکھنے والا شخص بھی اپنی یا اپنے گھر کی شادی پر بھاری رقم خرچ کردیتا ہے۔شادی کے موقع پر دلہن یا دلہا کی آمد کے لیے بھی نئے نئے آئیڈیاز اختیار کیے جارہے ہیں، ایک بہت عام آئیڈیا ہیلی کاپٹر پر دلہن یا دلہے کی آمد یا رخصتی بھی ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد اس کی استطاعت نہیں رکھتی۔اس رجحان کو دیکھتے ہوئے ایک مکینک نے انوکھا آئیڈیا پیش کیا ہے۔ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے گڈو شرما نے اپنی نینو کار کو ہیلی کاپٹر کی شکل دے دی۔ اس کے لیے اس نے 2 لاکھ بھارتی روپے خرچ کیے۔اس مکینک نے گاڑی کو ہیلی کاپٹر میں بدلنے کے لیے سینسرز کا استعمال کیا۔اب گڈو کا یہ ہیلی کاپٹر شہر میں نہایت مقبول ہورہا ہے، اب تک 19 افراد اسے اپنی آنے والی شادیوں کے لیے بک کروا چکے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا کرایہ 15 ہزار روپے ہے۔گڈو کا کہنا ہے کہ اس کی یہ کاوش اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتیوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے جانے کے لیے کسی کی مدد ضرورت نہیں، ان کے پاس آئیڈیاز کی کوئی کمی نہیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…