میں عمران خان کی حکومت نہیں گرانا چاہتا مگر۔۔۔۔جہانگیر ترین نے اہم حکومتی شخصیت سے ملنے سے انکار کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے اہم حکومتی شخصیت سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے مبینہ ملاقات سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا تو مجھے علم نہیں تاہم جہانگیر ترین نے اہم حکومتی شخصیت سے ملنے
سے انکار کردیا۔جب جہانگیر ترین کے دیرینہ دوست نے ان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کی حکومت نہیں گرانی۔لیکن مجھ اور میرے بچوں پر پرچہ کرا دینے سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملاقاتیں کرتی رہے گی،وزیراعظم بھی ملاقاتیں کرتے رہے، یہ جمہوری حسن ہے۔لیکن تحریک عدم اعتماد اس دن کامیاب ہو گی جس دن اپوزیشن کو یہ گارنٹی مل گئی کہ جیسے چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تھی تو ویسی سپورٹ ان کو ملے گی۔اب حکومت اور اپوزیشن دونوں گیٹ نمبر 4 کی طرف دیکھ رہے ہیں۔۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم درانی نے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی ڈی ایم کی کمیٹی ان سے رابطہ کرے گی۔تاہم اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے بھی دونوں رہنماؤں میں ملاقات کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اور آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے کے لیے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد مذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہو گی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago