اپوزیشن کا رونا پیٹنا جاری رہے گا ، پی ٹی آئی کامیابیوں کا سفر طے کرتی رہے گی ، میاں محمودالرشید کا حکومت مخالف جماعتوں کو پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے بعد اپوزیشن کا رونا پیٹنا جاری ہے مگرتحریک انصاف(پی ٹی آئی) کامیابیوں کا سفر طے کرتی رہے گی،پی ٹی آئی کو بھر پور مینڈیٹ دینے پر کشمیر ی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کی ہرسطح پرتعریف کی جارہی ہے۔

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سےدبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمیاں محمودالرشیدنےکہاکہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر عوام کا اظہار اعتماد ہے،پی ٹی آئی کو کامیاب بنانےپرآزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں،کامیابی پروزیراعظم عمران خان اور نو منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ آزادکشمیرکےعوام نےمخالف سیاسی جماعتوں کےبیانیےکومسترد کردیاہے,اپوزیشن جماعتوں کا ملک دشمن بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا, کپتان کابیانیہ ایک بارپھر فتح یاب ہوا,اپوزیشن جماعتیں شکست تسلیم کرنےکاحوصلہ پیدا کریں,پی ٹی آئی کی کامیابی پربھارت میں بھی پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے۔

میاں محمود الرشید نےکہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں اب آزادکشمیرمیں بھی ترقی و خوشحالی کاسفرشروع ہو گا، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرے گی۔

Recent Posts

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد کی وضاحت آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ…

10 mins ago

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے…

15 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات…

16 mins ago

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو…

27 mins ago

تحریک انصاف والوں کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے:طلال چوہدری

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بھول ہے…

36 mins ago

ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

48 mins ago