بدقسمتی ہے کہ امریکہ اور یورپ کی لادینی کے اثرات حجاز کی سرزمین تک پہنچ گئے ہیں، حافظ حسین احمد

کوئٹہ /کراچی /لاہور/اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکہ اور یورپ کی لادینی اور فحاشی کے مسموم اثرات اب بد قسمتی سے حجاز کی سر زمین تک پہنچ گئے ہیں اور وہاں کے حکمران بھی اس رو میں بہہ گئے ہیں جبکہ وہاں کے علماء اور عوام نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد، جامعہ رحیمیہ کی شیخ الحدیث مولانا عبد الستارشاہ، جامعہ مطلع العلوم کے شیخ الحدیث مولانا عبد الخالق، مفتی عبدالصمد، مولاناعبدالرزاق، حافظ رشید احمد نے جامعہ مطلع العلوم کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان میں کسی مائی کے لعل کو شعائر اللہ کو اس طرح نشانہ بنانے کی جرات نہیں جو حجاز مقدس سمیت چند دیگر اسلامی ممالک میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثر طالع آزما حکمران مغرب کی خوشنودی کے لیے آئین پاکستان میں ختم نبوت ناموس رسالتﷺ اور دیگر اسلامی قوانین کے ساتھ چھیڑ خانی کی کوشش کی گئی تو علماء کرام اور عوام ان کے سامنے ڈٹ گئے اور ان کو پسپائی اختیار کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی سر زمین پر نام نہاد اصلاحات کی آڑ میں جو کچھ ہورہاہے ہم نہ صرف اس کی مذمت کرتے ہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک اور دنیا بھر کی اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لادینی اقدامات کے خلاف موثر آواز بلند کریں۔ جلسہ میں جامعہ مطلع العلوم کے فارغ التحصیل علماء اور حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

13 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

26 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

37 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

49 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

55 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

58 mins ago