فیصل آباد کے 5 حکومتی ایم این اے رابطے میں ہیں، طلال چوہدری کا تہلکہ خیز دعویٰ

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے 7 میں سے 5 حکومتی رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں۔فیصل آباد میں این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سیاسی نزاع کے عالم میں ہے، پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد ایم این ایز ساتھ ملنا چاہتے ہیں اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے۔تحریک عدم اعتماد بھی آرہی ہے اور لانگ مارچ بھی ہورہا ہے۔جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی

لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔کسی چینی چور،آٹا چور اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دینگے۔فراڈ اور جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومتی دکان بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے۔عمران خان کنٹینر تیار کرلیں شاید پھر یہی انکی آرام گاہ بنے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ڈلیور کرنے کی بجائے پروپیگنڈہ سیل کے ذریعے حکومت کی ،اس لیے آج تبدیلی بھی رسوا ہورہی ہے اور تبدیلی کے اندھے مداح بھی۔عمران خان نے جتنی محنت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے پر کی اتنی اگر قوم کیلئے کرتے تو ملک اس نہج تک نہ پہنچتا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

17 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

30 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

41 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

53 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

59 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago