این ایف سی؛ پہلی ششماہی میں صوبوں کو 16 کھرب 69 ارب منتقل

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت صوبوں کو مجموعی طور پر 16کھرب، 69 ارب، 42 کروڑ 92 لاکھ روپی منتقل کیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)کے دوران قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ(این ایف سی)کے تحت صوبوں کو مجموعی طور پر 16کھرب، 69 ارب، 42 کروڑ 92 لاکھ روپی منتقل کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران وفاق سے صوبوں کومنتقل کیے جانے والے 12 کھرب، 80 ارب، 63 کروڑ روپے کے فنڈز کے مقابلے میں 32.36 فیصد زیادہ ہیں۔وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے

مطابق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز میں سے پنجاب کو 8 کھرب، 36 ارب، 52 کروڑِِِ، 30 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پنجاب کو 7 کھرب، 67 ارب، 54 کروڑروپے کے فنڈز منتقل کیے گئے تھے، سندھ کو4 کھرب،25 ارب، 11 کروڑ، 20 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کیے گئے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

6 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

16 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

26 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

38 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

45 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

55 mins ago