کراچی(قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پروازوں کا باقاعدہ آغاز جلد کیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے .
اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گا . ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ادارے نے آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت
کیلئے درخواست جمع کرادی ہے . ترجمان نے بتایاکہ آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے اپنا آپریشن باقاعدہ شروع کردے گی .
. .