مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل پر (آج)بدھ کو مقرر کر نے کی ہدایت کی ہے . منگل کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی .

عدالت عظمیٰ نے مونال کی درخواست پر رجسٹریشن نمبر لگانے کی ہدایت کی . مونال کے وکیل کی جانب سے نمبر لگنے کے بعد اپیلوں پر عدالت سے (کل )منگل کو ہی سماعت کرنے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے مونال کی اپیل (آج) بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی . جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا

ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے؟ . وکیل مونال ریسٹورنٹ نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ ملا نہ ہی مختصر حکمنامہ کی تصدیق شدہ نقل . مخدوم علی خان نے کہاکہ کیس فائل فیصلہ دینے والے جج کے چیمبر میں ہے اس لیے نقل نہیں مل سکی . انہوںنے کہاکہ عدالت فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کے بغیر ہی سماعت کر لے، اپیل کیساتھ لگائی گئی فیصلے کی نقل ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں