مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل پر (آج)بدھ کو مقرر کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے مونال کی درخواست پر رجسٹریشن نمبر لگانے کی ہدایت کی ۔ مونال کے وکیل کی جانب سے نمبر لگنے کے بعد اپیلوں پر عدالت سے (کل )منگل کو ہی سماعت کرنے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے مونال کی اپیل (آج) بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا

ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے؟ ۔وکیل مونال ریسٹورنٹ نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ ملا نہ ہی مختصر حکمنامہ کی تصدیق شدہ نقل۔ مخدوم علی خان نے کہاکہ کیس فائل فیصلہ دینے والے جج کے چیمبر میں ہے اس لیے نقل نہیں مل سکی۔ انہوںنے کہاکہ عدالت فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کے بغیر ہی سماعت کر لے، اپیل کیساتھ لگائی گئی فیصلے کی نقل ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

9 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

20 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

32 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

38 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

41 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago