پی ٹی آئی کے صحت کارڈ منصوبے نے عوام میں بھرپور مقبولیت حاصل کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا منصوبہ صحت کارڈ عوام میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، ملک میں اس وقت مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے وہیں صحت کارڈ پر مفت علاج عوام کیلئے کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ غریب اور پسے ہوئے لوگوں کیلئے صحت کارڈ ملنے سے مشکلات میں کافی کمی آئی ہے ۔ حکومت نے صحت کارڈ اپلائی کرنے کا طریقہ ، سہولیات کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔ ملک میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر صحت کارڈ

کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی جن میں فیس بک ، یوٹیوب ، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام شامل ہیں ۔ دوسری جانب رواں ماہ نو فروری کو و زیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجراء موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صحت کارڈ کا آغاز ریاست مدینہ کی جانب بڑا قدم ہے, صحت کے شعبہ میں انتی رقم خرچ کرناآسان نہیں ہے, صحت کارڈ کے ذریعے 10لاکھ تک کا علاج معالجہ مفت ہو گا اور صحت کارڈ کے حامل افراد حکومت کے نامزد کردہ سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج کروا سکیں گے،ڈرامے باز وزیراعلی شہباز شریف نے کیا کیا اور ہم نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا، ہر روز بڑے بڑے پروجیکٹ آپ کے سامنے آئیں گے، ملک میں نئی نئی انڈسٹری آئیں گی، سردار عثمان بزدار کو میں خرج تحسین پیش کرتا ہوں، سند ھ حکومت نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا،آج سارے چور اکٹھے ہوئے ہیں، 20 سال پہلے ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر تحریک انصاف نے پیسہ نہیں نکالنا تھا، جنہوں نے پیٹ پھاڑ کر ایک دوسرے سے پیسہ نکالنا تھا وہ آج ایک دوسرے سے مل رہے ہیں، یہ لوگ 30 سال ملک پر حکومت کرتے رہے، آپ کو پتا ہے لوگوں کے حالات کیا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری چوری کی چیک بک سے لوگوں کو خریدنے آگیا ہے، سب کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے، جلدی پڑی ہے ان لوگوں کو کہ اسے جلدی فارغ کرو ورنہ ہم جیل جائیں گے.وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ان کے خلاف 25 سال پہلے جہاد شروع کیا تھا، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، جس ملک کا پیسہ چوری ہو کر باہر چلا جائے اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا،آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں سے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا جس کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے کارڈ تقسیم کئے اس حوالے سے زرعی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وفاقی وزیر اسد عمر،وزیرمملکت میاں فرح حبیب‘وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد‘ وفاقی وصوبائی وزراء، ممبر قومی وصوبائی اسمبلی، ڈویژنل کمشنر زاہد حسین، آر پی او عمران محمود، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، سی پی او غلام مبشر میکن، سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعظمپاکستان عمران خان نے آج سے فیصل آباد کے عوام کو علاج معالجہ کی مفت بہترین طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد صحت انصاف کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صحت کارڈ کے ذریعے 10لاکھ تک کا علاج معالجہ مفت ہو گا اور صحتکارڈ کے حامل افراد حکومت کے نامزد کردہ سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج کروا سکیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف بلاول بھٹوپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بارش آتی ہے تو پانی آتاہے نے سندھ کی عوام لئے کچھ نہیں کیا اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آرہے ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے بیٹے کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آجاتا ہے، وہ ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہے، برطانیہ میں شکل نہیں دکھا سکتا تھا، شہباز شریف کی تقریر جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے کہ مجھے پھر سےموقع مل جائے.انہوں نے نواز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتا ہے دل کی بیماری ہے مگر دل کی بیماری کے ساتھ سیڑھیاں چڑھ رہا ہے، اپنی فیکٹریاں دیکھنے جارہا ہے، چوری میں برائی نہیں تو کوئی کیوں محنت کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتاہوں بتاؤں کہ پچھلے 5 سال ڈرامے باز نے کیا کیا اور ہم نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا، ہر روز بڑے بڑے پروجیکٹ آپ کے سامنے آئیں گے، ملک میں نئی نئی انڈسٹری آئیں گی۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

8 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

19 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

31 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

37 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

40 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago