شہر کی اہم شاہراہ پر ٹریفک نظام درہم برہم: وزیراعلیٰ پنجاب بھی پھنس گئے

(قدرت روزنامہ) شہر کی متعددشاہراہوں پرٹریفک جام،شاہ پور کانجراں منڈی کے باہر مویشی منڈی لگنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم، وزیراعلیٰ  پنجاب ٹریفک میں پھنسے رہے،سخت ناراضگی کا اظہار، ڈی سی کو فوری موقع پر پہنچ کر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار ملتان روڈ سے گزرتے ہوئے شاہ پور کانجراں منڈی کے قریب ٹریفک میں پھنسے رہے،منڈی کے باہر مویشیوں کی سڑک پر خریدوفروخت کی جا رہی تھی جس کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم ہو گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب  نے ڈی سی مدثر ملک اور ٹریفک پولیس کو موقع پر پہنچ کر انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈی سی اور سی ٹی او منتظر مہدی موقع پر پہنچ گئے،سڑک پر مویشیوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک انتظامات کو بحال کیا گیا۔

دوسری جانب  ڈی سی لاہور مدثر ریاض  کا وزیراعلیٰ  پنجاب کے احکامات پر  شاہ پور کانجراں،موہلنوال اور چوہنگ کا دورہ،شاہ پور کانجراں منڈی کےباہر جانورفروخت کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کروا دیا ۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے دورے کے دوران صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے معاملات کا جائزہ بھی لیا ،اس موقع پر سی ٹی او لاہور،ایس پی صدر اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی سی لاہور نے ایم سی ایل اور ٹریفک پولیس کو ہر بدھ کو منڈی شاہ پور کانجراں کے باہر اپنے اہلکار تعینات کرنے کی ہدایات دیں ۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ٹریفک میں کسی قسم کا خلل برداشت نہیں کیا جائے گا ،منڈیوں کے باہر غیر قانونی طور پر جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شہر کی متعددشاہراہوں پرٹریفک جام, پنڈی سٹاپ ،گلبرگ مین بلیوارڈ ،مصطفی آباد ،کنال روڈپرٹریفک کا دباؤ, بھاٹی چوک، شاہ جہاں روڈ ،ریلوےروڈپر بھی ٹریفک کا دباؤ  جبکہ  شاہ جہاں روڈ ،بابا فرید روڈ ،توحید روڈ ،شاہ عالم روڈ ، سرکلرروڈ ، کوئینز روڈ اور ماڈل ٹاون لنک روڈ پر بدترین ٹریفک جام۔

Recent Posts

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی۔…

6 mins ago

ارجنٹائن کے گول کیپر نے ایسا شرمناک اشارہ کر دیا کہ پابندی لگا دی گئی

بیونس آئرس (قدرت روزنامہ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ایمیلیانو ڈیبو مارٹینیز غیر…

7 mins ago

یو اے ای جانے والی پاکستانیوں کیلئے اہم خبر، خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز نے یو اے ای…

17 mins ago

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد کی وضاحت آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ…

31 mins ago

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے…

36 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات…

37 mins ago