لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلی کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے .
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کو یہ پیغام مشترکہ سیاسی دوستوں کے ذریعے پہنچایاگیا، پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیں اور آگے بھی مل کر چلیں گے .
ذرائع نے بتایا کہ (ن) لیگ کی اس پیشکش پر چوہدری پرویزالٰہی نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا .
. .