معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے

بنگلورو (قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کا انتقال بھارت کے کریٹی کیئر ہسپتال میں آج ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں 2 روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن گزشتہ روز طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹرکریٹی کیئر ہسپتال کے مطابق، بپی لہری کو جب ہسپتال لایاگیاتوان کابلڈپریشرکم تھا اور ان کی نبض بھی ڈوبی ہوئی

تھی۔گلوکار کا علاج کرنے والے ڈاکٹردیپک کا کہنا ہے کہ بپی لہری کی طبیعت بحال کرنےکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہوچکی تھیبپی لہری کےانتقال پربھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بپی لہری کی موسیقی ہمہ جہت تھی اور خوبصورتی سے متنوع جذبات کا اظہار کرتی تھی۔بپی لہری کو بالی وڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی نامور گانے فراہم کیے۔بپی لہری نے 1970 اور 80 کے اواخر میں بھارت کی مشہور فلموں چلتے چلتے ، ڈسکو ڈانسر اور شرابی کے لیے گانے گائے انہوں نے اپنا آخری گانا ‘بھنکاس’ 2020 کی فلم ‘باغی تھری’ کے لیے تیار کیا تھا۔بپی لہری نےچند دن قبل لتامنگیشکرکےانتقال پرلتاکےساتھ اپنےبچپن کی تصویرشیئرکی تھی۔

Recent Posts

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش…

2 mins ago

کوئٹہ، سردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے…

10 mins ago

دکی موبائل انٹرنیٹ سروس بند، صارفین پریشان

دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…

16 mins ago

آج بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے نیشنل پارٹی بلواسطہ یا بلاواسطہ ان حالات میں بھی ذمہ دار ہے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…

22 mins ago

پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…

32 mins ago

دھمکیاں دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…

45 mins ago