جہانگیرترین گروپ کا ہنگامی اجلاس, پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)جہانگیرترین گروپ کاہنگامی اجلاس، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرامن احتجاج کا فیصلہ جبکہ وفد وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے اراکین کا اہم اجلاس صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں نذیر چوہان کی گرفتاری اور اسکے محرکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے نذیرچوہان کی گرفتاری کی مذمت کی۔ میٹنگ میں کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گروپ اراکین پرامن احتجاج کریں گے۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ گروپ اراکین کے ساتھ ہونے والے معاملات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا جائیگا اور وزیراعظم کو تحریری رپورٹ بھی بھجوائی جائے گی۔

جہانگیر ترین گروپ وزیراعظم سے معاملے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کرے گا۔ اجلاس میں گروپ اراکین نے اس بات پراتفاق کیا کہ نذیرچوہان کی گرفتاری سے کچھ لوگ پارٹی کے معاملات بگاڑنا چاہتے ہیں جن کے خلاف کارروائی ضروری ہے اور نذیر چوہان کی گرفتاری جیسے اقدامات سے پارٹی کو اندرونی طور پر شدید نقصان پہنچے گا۔

Recent Posts

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

1 min ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

8 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

15 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

29 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

42 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

47 mins ago