عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روس یوکرین کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی۔دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی ہے،گیس کی 4.33 ڈالرفی یونٹ میں ٹریڈنگ ہورہی ہے۔یاد رہے گزشتہ شب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر کے بعد نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا

ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔

Recent Posts

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

7 mins ago

بلوچستان، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

33 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کے 19 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت رگدی عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کو جسمانی…

51 mins ago

حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس…

1 hour ago

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

2 hours ago