مرشد پیٹرول پر 12 روپے بڑھا کر ملک کی نماز پڑھاتے ہوئے ۔۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر سوشل میڈیا پر میمز کی بارش

(قدرت روزنامہ)گذشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 12 روپے بڑھائے گئے جس کے بعد عوام کا پارہ سر چڑھ کر بولنے لگا .

سوشل میڈیا پر گذشتہ چند دنوں سے یہی بحث جاری تھی کہ پیٹرول پر پیسے بڑھیں گے یا نہیں اور اضافہ ہوگا تو کتنا؟ لیکن جب پیٹرول کی قیمت میں راتوں رات 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ وقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا .

جہاں پیٹرول پر پیسے بڑھے وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز کا طوفان بھی آیا جس کے ذریعے حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ کیا گیا .

ایک صارف نے عمران خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مرشد پیٹرول پر 12 روپے بڑھا کر ملک کی نماز پڑھاتے ہوئے .

ایک اور ٹوئٹر صارف نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ‏خان صاحب نے تو 11 روپے والی سمری مسترد کر کے نماز شروع کر دی تھی اور ابھی بھی حالت نماز میں ہیں. 12 روپے والی سمری نجانے کس سے منظور کر دی .

. .

متعلقہ خبریں