(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں بدھ 16 فروری کو اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
مونال کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے تحریری حکم سے پہلے ہی مونال کو سیل کردیا ہے۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ جو کچھ ہوچکا ہے اس کو فی الحال واپس نہیں کرسکتے، سی ڈی اے اور مونال کا تنازع سول عدالت میں زیرالتواء ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ زیرالتواء ہونے کے باوجود فیصلہ سنادیا۔
جسٹس مظاہر نقوی نےاستفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے مروجہ طریقہ کار سے ہٹ کر فیصلہ کیا ہے؟۔ اس پر مونال کے وکیل نے بتایا کہ شواہد ریکارڈ کیے بغیر ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کیا، مونال ریسٹورنٹ تو کیس میں فریق ہی نہیں تھا اورہائیکورٹ نے سوموٹو لیتے ہوئے مونال کو سیل کرنے کا حکم دیا، مونال کو سیل کرنے کی استدعا کسی درخواست گزار نے نہیں کی تھی۔
عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…