پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کے باوجود حکومت کتنا نقصان برداشت کرے گی؟وزارت خزانہ نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول، لائٹ اسپیڈ ڈیزل، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس،
پٹرولیم لیوی بجٹ اہداف سے کہیں کم ہے، حکومت ٹیکسز کی مد میں 35 ارب کا ریونیو خسارہ برداشت کرے گی۔وزیراعظم نے یکم فروری کو قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخرکی تھی، وزیراعظم کی ہدایت پر 15 فروری تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔ تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2014 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے وزارت خزانہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پٹرول کو 12 روپے سے زائد مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔حکومتی فیصلے کے تحت فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا۔ اس سے قبل منگل کی شام کو وزیراعظم عمران خان کو اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوئی، جس میں پٹرول 12روپے 3پیسے اور ڈیزل 9روپے 53پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمری واپس وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی، تاہم رات 12 بجے سے پہلے وزارت خزانہ کی سمری کو منظور کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یاد رہے وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا اضافہ کیا جائے۔ وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، جبکہ حکومت اس وقت پٹرول پر سیلز ٹیکس بھی وصول نہیں کر رہی، وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی۔جبکہ منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، تیل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی، تیل پاکستان میں پیدا نہیں کیا جاتا،امریکا اور یورپ کی یوکرائن کے معاملے پر کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، پاکستان کتنی دیر قیمتیں بڑھنے سے روک سکتا ہے۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

6 mins ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

15 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

22 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

46 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

53 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

59 mins ago