یہ ثبوت لے کر ہم گئے تھے لیکن ہمیں ہی مارا گیا ۔۔ اقرار الحسن نے حملے کے بعد نئے انکشافات کر دیے،

(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر اینکر اقرار الحسن چرچہ میں ہیں، ان کے چرچہ میں ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اینکر پر تشدد کی خبر کافی وائرل ہے۔اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔اقرار الحسن اور ان کی ٹیم سرعام کی جانب سے انٹیلیجنس بیورو پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا
تھا، جبکہ اقرار الحسن بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اب اقرار الحسن کی جانب سے باقاعدہ طور پر ٹوئیٹ سامنے آیا ہے، اس ٹوئیٹ میں اینکر کی جانب سے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹیلیجنس بیورو کے افراد سرعام ٹیم کے ممبران سے بات چیت کر رہے ہیں۔ٹوئیٹ میں اقرار نے لکھا کہ آئی بی انسپکٹر کاشف جس کے رشوت کے ثبوت لے کر ہم انٹیلیجنس بیورو کے دفتر پہنچے تھے، اسی گستاخی پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور اُن کی ٹیم نے اسلحہ نکال کر ٹیم سرِعام پر خونریز تشدد کیا۔ بدمعاشی کا یہ عالم ہے کہ حملے کی ابتدائی ریکارڈنگ والے ہمارے کیمرے ابھی تک واپس نہیں کئے گئے۔جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سر عام کی ٹیم کے ممبر سے کہہ رہا ہے کہ ادھر سے آپ کی رپورٹ کلئیر ہونے کے بعد پھر ڈھائی سے تین ماہ لگیں گے، اور کام ہو جائے گا۔ جبکہ اس کے فورا بعد ویڈیو میں شخص کو 24 ہزار روپے گنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو اور نام اینکر اقرار الحسن کی جانب سے اپلوڈ کیے گئے تھے۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

4 mins ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

13 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

21 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

45 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

52 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

58 mins ago