پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیا گیا،اوگرا نے کتنے روپے مہنگا کرنے کی سمری بھیجی تھی؟جانیے تفصیل

ا سلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا گیا اور پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 4 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے،
اگر پیٹرول پر لیوی برقرار رکھی جاتی تو قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کم اضافہ ہوتا مگر پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے جب کہ اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 92 پیسے عائد تھی۔پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق کردیا گیا تاہم پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی۔جب تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ جاتی اس وقت تک حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ہر مہینے لیوی میں چار روپے اضافہ کرنا ہے۔یکم فروری سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے اور ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 159 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago