ہر بیوی کی لاکھوں اور کروڑوں کی جائیداد لوٹ کر بھاگ گیا۔۔ یہ شخص 14 بیویوں کو کیا بول کر دھوکا دیتا رہا؟

(قدرت روزنامہ)ہماری معاشرے میں عزت ہے اور اپنے خاندان کے نام کی وجہ سے ہم اپنا نام خبروں میں نہیں دینا چاہتے“ یہ کہنا ہے ان 14 میں سے 9 خواتین کا جنھیں بھارت کا شہری رمیش شادی کے نام پر دھوکہ دے کر لوٹ چکا ہے . رمیش چاندرا کا تعلق بھارتی ریاست اڑیسہ سے ہے اور وہ 14 عورتوں سے
شادی کرکے ان کی جائیدادیں اور مال و دولت لوٹ چکے ہیں .

رمیش چاندرا کا شکار غیر شادی شدہ اور بڑی عمر کی خواتین ہوتی تھیں جن کے نام پر اچھی خاصی دولت موجود ہو . رمیش سوشل میڈیا کے زریعے ان سے دوستی کے بعد شادی کی پیشکش کرتا تھا اور بیوی کی جائیداد انے نام کروانے کے بعد وہاں سے بھاگ جاتا تھا . رمیش ہر عورت کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے خود کو گورمنٹ آفیسر بتاتا تھا . البتہ گزشتہ سال جولائی میں رمیش کے خلاف نئی دہلی کی ایک ٹیچر نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی . خاتون کا کہنا تھا کہ رمیش نے ان سے 2018 میں شادی کی تھی . حیرت انگیز طور پر رمیش اپنے مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے کئی بار پولیس کی حراست میں پہلے بھی جاچکا تھا . پولیس کے مطابق رمیش کی پہلی شادی 1982 میں ہوئی جس سے اس کے پانچ بچے اور دوسری شادی 2002 میں ہوئی تھی . رمیش اپنی بیویوں سے دھوکے بازی کرکے لاکھوں اور کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیا چکا ہے . رمیش کی بیویوں کا کہنا ہے کہ وہ خاندان کے دباؤ کی وجہ سے اپنا نام تو سامنے نہیں لانا چاہتیں لیکن یہ بھی نہیں چاہیں گی کہ رمیش دوبارہ کسی اور عورت کو دھوکہ دے کر نقصان پہنچائے .

. .

متعلقہ خبریں