پانچ افغان سپاہی افغانستان حکومت کے حوالے، آئی ایس پی آر

(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پانچ مزید افغان سپاہیوں کو افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سپاہیوں کو باجوڑ نواپاس کے ذریعے افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ پانچ سپاہیوں کو آج شام 5 بجکر 45 منٹ پر افغان حکومت کے حوالے کیا گیا۔

افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال ارندوسیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کوپاکستان میں داخل ہونےکی اجازت دے دی گئی تھی۔ تمام فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان نے پانچ افسران سمیت چھیالیس افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔

افغان نیشنل آرمی کے لوکل کمانڈر کا چترال کے اروندو سیکٹر میں پاک آرمی سے رابطہ ہوا تھا۔ افغان نیشنل آرمی نے 46 سپاہیوں کے لئے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی جن میں پانچ افسران بھی شامل تھے۔

ان 46 افغان سپاہیوں اور پانچ افسران کو ضروری فوجی پروسیجر کے بعد پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیدیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سپاہیوں کو خوراک، اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ افغان نیشنل آرمی اور بارڈر فورس کی درخواست پر ان فوجیوں کو داخلہ کا محفوظ راستہ دیا گیا تھا۔

یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago