نیب کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیب نے دو ریفرنس دائر کر نے کی منظوری دیدی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ظاہر شاہ، ڈپٹی چئیرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی،مسعود عالم خان،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔نیب کی تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 02 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہطورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزم ہے۔ جس سے قومی خزانے کو11.125ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں رانا محمد افضل ایگزیکٹو انجینئراریگیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر مبینہ طور پربد عنوانی اور رشوت دینے کا الزم ہے قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 06نوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں محمد برجیس طاہر رکن قومی اسمبلی، سلیم گورایا ٹھیکہ دار اور دیگر،جیو ماسٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ، میسرزجیو ماسٹر انٹر نیشنل لمیٹڈ اور دیگر،ای او بی آئی کی انتظامیہ،بینک آف پنجاب کے افسران اور دیگر،گل حسن چنا،عبد الرزاق قریشی،سابق سیکرٹریزریونیو سٹیمپس اینڈ اویکیوپراپرٹیز،حکومت سندھ اور دیگر،بنوں شوگر ملز لمیٹڈکے افسران/اہلکاران اور دیگر،شبیر احمد،نقیب اللہ، ڈویلپرز آف جان ٹاؤن،کچلاک ایند میگا سٹی کچلاک اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے خلاف انکوائری مزید کاروائی کے لئے قانون کے مطابق متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جان محمد جمالی اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

3 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

3 hours ago