ریکوڈک کیس لندن ہائیکورٹ نے پاکستان کو بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریکوڈک کیس میں کرپشن کے الزامات اٹھانے سے روک دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن ہائی کورٹ کی جانب سے 98 صفحات پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو ریکوڈک کیس میں کرپشن کے الزامات اٹھانے سے روکنے کا کہا گیا ہے۔پاکستان نے آسٹریلین فرم ٹیھتیان کو جزوی ایوارڈ دینے کا فیصلہ لندن ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔لندن ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے میں کرپشن کا ذکر تک نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے معاہدے کو غلط قرار دیتے ہوئے

بدعنوانی کا حوالہ نہیں دیا تھا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت کے پاس بدعنوانی کے نئے شواہد ہیں تو وہ انٹرنیشنل کامرس آف چیمبر (آئی سی سی) سے رجوع کرے، پاکستانی لیگل ٹیم، سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر کیس کو کالعدم قرار دلانا چاہتی تھی۔یاد رہے کہ عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (اکسڈ) نے ریکوڈک ہرجانہ کیس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا جس کے خلاف پاکستان نے اپیل دائر کی تھی۔پاکستان کی اپیل پر اکسڈ نے آسٹریلوی اور چِلی کی کمپنیوں کو 6 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی پر عمل درآمد روکنے کا مستقل حکم امتناع جاری کر دیا تھا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago