چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے سستا اور بہترین نائٹ ماسک

(قدرت روزنامہ)جلد کی حفاظت یا خوبصورتی کادارومدار مہنگی نائٹ کریم یا رنگ گورا کرنے والی کریم لگانے پر نہیں ہوتا بلکہ رات کے وقت خود کو تھوڑا وقت دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔

رات کو سوتے وقت نائٹ کریم یا ماسک لگانا بےحد ضروری ہے کیونکہ اس وقت ہماری جلد کے ٹشوز پرسکون اور نشونما کی حالت میں ہوتے ہیں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ بازار کی کیمیکل والی پراڈکٹس استعمال کی جائیں۔

آج ہم آپ کو ایک اہم نسخہ بتانے والے ہیں جس کو روزانہ رات کے وقت لگا کر آپ آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے،جلد کی بے رونقی اور داغ دھبے ختم ہکر سکتے ہیں۔

نائٹ ماسک کے لئے درکار اجزا

کھیرے کا پیسٹ (چھلکے سمیت) 2 ٹیبل اسپون

ایلوویرا جیل (تازہ یا بازارکا) 2 ٹیبل اسپون

وٹامن سی (لیکویڈ یا پاؤڈر) آدھا ٹی اسپون

وٹامن ای کیپسول 2 عدد

ان سب چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور رات میں سونے سے پہلے چہرے پر لگا کر سو جائیں، اس سے آپ کی جلد ہائیڈریٹ ہو گی، چہرے پر شگفتگی آئے گی، آنکھوں کے گرد موجود حلقے دور ہوں گے، اس ماسک کو روزانہ لگایا جا سکتا ہے خاص کر وہ لڑکیاں جن کی شادی ہونے والی ہے وہ اپنے چہرے کی تازگی کے لئے ضرور استعمال کریں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago