پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد پولیس کا واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کردیا ہے .

تفصیلات کے مطابق شہری وٹس ایپ میسنجر سے 03342874287 033ICTP-ICTPپر فری میسیج کریں گے .

وٹس ایپ پر تمام میسیجزبغیر کسی چارجز کے بھیجے جاسکیں گے جبکہ اس کے ذریعے شہری تمام سروسز فنگر ٹپس پر حاصل کرسکیں گے .

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے شہری انگریزی اور اردو زبانوں میں سروسز حاصل کرسکتے ہیں، ہم جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں .

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا کہ یہ نظام شہریوں کو انتہائی آسانی سے پولیس خدمات تک رسائی کے قابل بناتا ہے، شہری اپنی مطلوبہ خدمات تک رسائی کے لیے فراہم کردہ مینو سے ہی متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں گے .

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ سروس انفرادی مسیج،ویڈیو،تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دے سکتی .

انہوں نے مزہد کہ شہری آن لائن شکایات اور کرائم رپورٹنگ کے لئے آپشن نمبر 4 کا انتخاب کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں