مریم نواز نے گرفتار صابر محمود ہاشمی کیلئے وکیل مقرر کر دیا

(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، مسلم لیگ ن کے کارکن صابر محمود ہاشمی کی رہائی کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وکیل مقرر کر دیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف ایڈووکیٹ فرہاد شاہ کیس لڑیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں مریم نواز نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کو گرفتار کیا تھا۔

صابر ہاشمی کو وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی اور نازیبا ٹرینڈ چلانے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق صابر ہاشمی کے موبائل فون اور ڈیجیٹل میڈیا قبضے میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزم صابر محمود ہاشمی کو جیل بھجوا دیا گیا ہے جن کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کی سیکشن 20.21.24 کے علاوہ پی پی سی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago