لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ، تاہم چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا ہوا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کو یقینی بنانے کیلئے پیٹرولیم لیوی بھی بڑھا دی جس کے سبب پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگاہو گیا ، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے8 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں4روپے کا اضافہ کردیا-جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی اتنی ہی برقرار رہتی تو قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کم اضافہ ہوتا مگر پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر کی گئی -اس سےپہلے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 92 پیسے عائد تھی۔ پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے جب تک پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ جاتی اس وقت تک ہر ماہ لیوی میں 4 روپے اضافہ کرنا ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں آئندہ دنوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…