ملاقات میں چھ میٹر لمبامیز، روسی صدر نے سب کو حیران کر دیا

ماسکو(قدرت روزنامہ) روسی صدر ولادمیر پیوتن کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران چھ میٹر لمبا میز توجہ کا مرکز بن گیا ہے، تاہم وجہ کورونا کی پابندیاں یا کچھ اور؟ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے معاملے پر کشیدگی کے سبب روسی صدر کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں تاہم ان ملاقاتوں کے دوران استعمال ہونیوالی’ ٹیبل ‘ نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا صارفین کو تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے کہ آیا اس مشہور میز کو کورونا پابندیوں کے باعث سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئےاستعمال کیا جارہا ہے یا روسی صدر کا عالمی رہنماؤں پر اپنی دھاک بٹھانے کا کوئی نیا انداز ہے۔

حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں روسی صدر ولادی میر پیوتن کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ اسی ٹیبل پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس سے قبل جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ بھی روسی صدر اسی مشہور ٹیبل پر نظر آئے۔

روسی حکام کے مطابق مخصوص ٹیبل کا استعمال کورونا کی پابندیوں کے باعث استعمال کیا گیا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ 20 فٹ لمبی ٹیبل پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران دور بیٹھے روسی صدر اس بات کی علامت ہے کہ وہ یوکرین کے معاملے پر دنیا سے الگ تھلگ ہیں اور تن تنہا ہی اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک نے حالیہ دنوں کے دوران یوکرین پر روسی حملے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago