وزیراعظم کے خلاف غیر مناسب ٹرینڈ پر وفاقی وزیر اعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے معاملے پر وزرا بول پڑے اور عمران خان کے خلاف غیر مناسب ٹرینڈ پر وفاقی وزیراعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اعجاز شاہ نے کہا غیرمناسب ٹرینڈ سے متعلق سوشل میڈیا دیکھ کر دکھ ہوا، آئی بی کا سربراہ رہا کبھی منتخب وزیراعظم کے خلاف ایسی مہم نہیں دیکھی۔اعجاز شاہ نے کہاکہ وزیراعظم اورفیملی پر ذاتی حملے کسی تہذیب یافتہ معاشرے کے عکاس نہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے بھی سوشل میڈیا پر جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا اور رائے دی کہ سوشل میڈیا کے

سخت قوانین ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غیرمناسب ٹرینڈ پر ناراضی کا اظہار کیا اور غیرمناسب ٹرینڈ کی روک تھام کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم سے متعلق تجویز پیش کی تاہم وزرا نے مخالف کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم منصوبے کا معاملہ کابینہ کیسامنے رکھا اور وزیراعظم کو تجویز دی کہ کالاباغ ڈیم پر کابینہ کمیٹی بنائی جائے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے کالا باغ ڈیم کے بارے میں مونس الٰہی کی تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ سندھ میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، کالا باغ ڈیم پر پہلے ہی مخالفت ہے اور کالا باغ ڈیم پر کمیٹی بنانے کا مناسب وقت نہیں ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago