محسن بیگ نے گرفتاری کے وقت پولیس اور ایف آئی اے پر فائر کھول دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے اور پولیس نے معروف صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ہے۔محسن بیگ نے کچھ روز قبل ایک نجی چینل کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید سے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔صحافی فہیم اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ جی فار غریدہ پروگرام کے 5 کرداروں میں سے ایک محسن بیگ کو پولیس اور ایف آئی اے نے گرفتار کرلیامحسن بیگ نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں مرادسعید سے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا اور مراد سعید کو کاکردگی پر ایوارڈ ملنے پر ریحام خان کی

کتاب کا حوالہ دیکر سوال اٹھائے تھے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری دوران ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کی، جس سے ایف ائی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا، ملزم کو تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی ڈکٹیٹر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری عمران خان کی گھبراہٹ ظاہر کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی ڈکٹیٹر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو صحافی محسن بیگ کے خلاف کوئی شکایت تھی تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے درس دینے والے حکمران تنقید اور فیصلوں سے اختلاف رائے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ سینئر صحافی اور تجزیہ نگار محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کے درس دینے والے حکمران تنقید اور فیصلوں سے اختلاف رائے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں اس طرح کے فیصلوں کی کوئی مثال ملتی ہے؟ حکومت نے محسن بیگ کو گرفتار کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی انکے فیصلوں سے اختلاف کرے گا تو جیل جائے گا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ خان صاحب کسی کو جیل بھیج کر اپنے عوام دشمن فیصلے عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، پوری عوام اس وقت وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے خان صاحب کس کس کی آواز کو دبائیں گے؟ ۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت اس طرح کے فیصلوں سے گریز کرے اور محسن بیگ کو فوری رہا کیا جائے

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago