12لاکھ نئی نوکریاں ، وزیراعظم نے 70ہزار پراجیکٹس کی منظوری دے دی

کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک نے ٹیئرون کے ہاؤسنگ قرضوں پر شرح سود میں کمی کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق 1 سے 5 سال کے قرضوں پر شرح سود 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد، 6سے 10 سال تک کے قرضوں پر شرح سود 5 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد، 11 سے 15 سال کے نیفڈا کے ہاسنگ لونز 5 فیصد شرح سود پر ملیں گے جبکہ 15 سے 20 سال کے ہاسنگ لونز پر شرح سود کائبور پلس 2.5 فیصد ہوگی۔مرکزی بینک کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس میں اضافے کیلئے اقدام

اٹھایا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق میرا گھر میرا پاکستان اسکیم کے تحت اب تک بینکوں کو 276 ارب کی درخواستیں مل چکی ہیں اور بینک اب تک 117 ارب روپے کے قرضے جاری کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 130ارب روپے کی 35،420 درخواستوں کی منظوری دی جاچکی ہے، اب تک 13،407 درخواست دہندگان کو 46 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، ہفتہ وار7 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، 4 ارب روپے منظور اور2 ارب روپے ہر ہفتے تقسیم کیے جا رہے ہیں ، 1.4 ٹریلین روپے مالیت کے 70, 000 سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی، تعمیراتی صنعت پر 7.3 ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور 12 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago