(قدرت روزنامہ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیم فاسٹ بالر سہیل تنویر نے بین کٹنگ کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر رد عمل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جو بین کٹنگ سے میرا معاملہ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی ہسٹری ہے، یہ معاملہ پہلے بھی 2018 میں ہوچکا ہے۔ بین کٹنگ نے چھکا مار کے جملے بولے تھے جس پر ان کو اگلی گیند پر آؤٹ کرکے میں نے وہ نازیبا اشارہ کیا تھا تاہم اگلی صبح ان سے اپنے رویے کی معذرت کرلی تھی۔
سہیل تنویر نے مزید کہا کہ گزشتہ رات جب انہوں نے دو چھکے لگائے تو انہوں نے مجھے کہا یاد ہے سی پی ایل میں بھی ہم آمنے سامنے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بات 2018 میں ختم ہوچکی تھی لیکن جب انہوں نے دوبارہ کیا تو میں حیران رہ گیا پھر جب میں نے کیچ پکڑا تو میں نے غصے میں وہ نازیبا اشارہ کیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا اور اس کو نظر انداز کیا جاسکتا تھا۔
سہیل تنویر نے کہا کہ میں یہ بات اپنی نئی نسل اور بچے جو ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں صرف ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ غلط کام ہے ایسے نہیں کرنا چاہیے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…