(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دے دیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے سے زائد اضافہ ظالم ،جھوٹی اور کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا،عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا،عوام کو مہنگائی کی سزا دینے والی حکومت سے نجات دلاکر ریلیف دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نہیں حکومت نے ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیاگیا ہے۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پٹرول کی قیمت نہیں بڑھی، عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی، سبزی دال گھی کی قیمت بڑھی ہے، عمران نیازی کے ہر فیصلے سے مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ پونے چار سال میں اس حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہے، موجودہ حکومت عوام کی سفید پوشی کی چادر چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ 46 روپے لیٹر پٹرول دینے کی تقریریں کرنے والے آج ایک ہی دن میں 12 روپے لیٹر اضافے کی منظوری دیتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہاکہ عمران نیازی کے ’نئے پاکستان‘ میں غریب کی کوئی جگہ نہیں صرف مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اور 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کا تیل 10 روپے اور 8 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 126 روپے اور56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قیتموں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…