مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر، قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

(قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگیا .

کراچی میں مرغی کا گوشت 100 روپے اضافے کے بعد 360 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مرغی 340 سے 360 کے درمیاں فروخت کی جارہی ہے .


علاوہ ازیں حیدرآباد میں مرغی فی کلو 120 روپے فی کلومہنگی ہوگئی جبکہ مارکیٹ میں اس وقت مرغی کے مختلف قیمتیں موجود ہیں، مرغی 360 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے .
دوسری جانب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے 333 سے 410 روپے فی کلو گوشت فروخت ہو رہے ہیں .
یاد رہے کہ 2021 میں مرغی کی قیمت ماہ رمضان میں بلند شرح پر تھی، اپریل مئی 2021 میں زندہ مرغی کی قیمت 290 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی .
فروری 2022 میں مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہونا شروع ہوگیا جبکہ ماہ رمضان سے پہلے مرغی کی قیمتیں مزید بڑھ جانے کا امکان ہے .
واضح رہے کہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں .
گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا .
مشیر خزانہ ڈویژن کے سیکریٹری نے ایک اجلاس کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں