(قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔
کراچی میں مرغی کا گوشت 100 روپے اضافے کے بعد 360 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مرغی 340 سے 360 کے درمیاں فروخت کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں حیدرآباد میں مرغی فی کلو 120 روپے فی کلومہنگی ہوگئی جبکہ مارکیٹ میں اس وقت مرغی کے مختلف قیمتیں موجود ہیں، مرغی 360 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے 333 سے 410 روپے فی کلو گوشت فروخت ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2021 میں مرغی کی قیمت ماہ رمضان میں بلند شرح پر تھی، اپریل مئی 2021 میں زندہ مرغی کی قیمت 290 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی۔
فروری 2022 میں مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہونا شروع ہوگیا جبکہ ماہ رمضان سے پہلے مرغی کی قیمتیں مزید بڑھ جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مشیر خزانہ ڈویژن کے سیکریٹری نے ایک اجلاس کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…