لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں 12 روپے لیٹر اضافہ عوام کوکچل دینے کے مترادف ہے . اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اس حکومت کا ہر کام ایک نئی بربادی کا پیغام ہے .
انہوںنے کہاکہ تیل کی قیمت میں 12 روپے لیٹر اضافہ عوام کوکچل دینے کے مترادف ہے، اس حکومت کا حامی ہر شخص اپنے گریبان میں جھانکے کہ اْس نے پاکستان کو کن ظالموں کے حوالے کر رکھا ہے . انہوںنے کہاکہ یہ تبدیلی ملک
کا مزید کیا حشر کرے گی، لمحہ فکریہ ہے .
. .