اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا گیا،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کردیا گیا ،پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں4روپے کا اضافہ کردیا گیا-اگر پیٹرول پر لیوی برقرار رکھی جاتی تو قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کم اضافہ ہوتا مگر پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر کردی گئی . اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 92 پیسے عائد تھی .
پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق کردیا گیا تاہم پیٹرول
پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی . حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جب تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ جاتی اس وقت تک ہر مہینے لیوی میں چار روپے اضافہ کرنا ہے-تاہم یکم فروری سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں .
. .