حکومت نے پٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا گیا،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کردیا گیا ،پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں4روپے کا اضافہ کردیا گیا-اگر پیٹرول پر لیوی برقرار رکھی جاتی تو قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کم اضافہ ہوتا مگر پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 92 پیسے عائد تھی۔ پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق کردیا گیا تاہم پیٹرول

پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی۔حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جب تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ جاتی اس وقت تک ہر مہینے لیوی میں چار روپے اضافہ کرنا ہے-تاہم یکم فروری سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

Recent Posts

طلبا کی گرفتاریوں و حکومتی رویہ کی مذمت ، بلوچ،پشتون اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…

1 min ago

پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…

5 mins ago

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

7 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

10 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

14 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

17 mins ago