کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عوام پہلے ہی سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں، حکومت نے ان پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور بم گرا دیاہے حکومت خون خوار بھیڑیے کی طرح عوام کا خون چوس رہی ہے، عمران خان اینڈ کمپنی آئی ایم ایف سے مل کر مہنگائی کی چھری سے عوام کی شہ رگ کاٹ رہی ہے ملک اور قوم کو بچانا ہے تو عمران خان کو ہٹانا ہے، عمران خان کو ہٹانے کے سوا نجات کا دوسرا کوئی راستہ نہیں . گزشتہ روزپیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت خون خوار بھیڑیے کی طرح عوام کا خون چوس رہی ہے، عمران خان اینڈ کمپنی آئی ایم ایف سے مل کر مہنگائی کی چھری سے عوام کی شہ رگ کاٹ رہی ہے .
پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے، ساڑھے 3 سال سے ملک و قوم پر عمران خان کی صورت میں عذاب مسلط ہے . ان کا کہنا ہے کہ اس عذاب سے ملک و قوم کو نجات دلانا پی ڈی ایم کا ہدف ہے، تحریکِ عدم اعتماد وہ ہتھیار ہے جس سے عمران خان اینڈ کمپنی کو سمندر برد کر دیں گے . حافظ حمد اللہ نے مزید کہا ہے کہ ملک اور قوم کو بچانا ہے تو عمران خان کو ہٹانا ہے، عمران خان کو ہٹانے کے سوا نجات کا دوسرا کوئی راستہ نہیں . پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتی ہے . اس اضافے کے بعد پیٹرول 159 روپے 86 پیسے، ڈیزل 154 روپے 15 پیسے، لائٹ ڈیزل 123 روپے 97 پیسے اور مٹی کا تیل کی 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گیا .
. .