لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ریلی کی قیادت کرنے پر حاجی لشکری کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان طاہر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت کرنے پر سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں اشتہاری قرار دیاہے۔ مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر آٹھ دفعات لگائی گئی ہیں۔ نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کے وکیل سینئر قانون دان طاہر حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ سول لائن پولیس تھانے میں ایس ایچ او سول لائن کی مدعیت میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آٹھ جون 2021کونکالی گئی ریلی کے شرکانے کوئٹہ پریس کلب سے جی پی او چوک تک مارچ کیا اور ٹی این ٹی چوک پر دھرنا د ے کر شاہراہ کو بند کرکے عوام الناس کی آمدورفت میں خلل ڈالتے ہوئے کرونا کی خلاف ورزی کرکے لوگوں کو اکٹھا کرکے ٹی این ٹی چوک پر دھرنا دیکر بیٹھے اور کار سرکار میں مداخلت، کوویڈ 19کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 278,270 269, 341, 353, 149, 147, 186کی دفعات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے بتایا کہ سول لائن تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں آٹھ جون 2021کو درج مقدمے کے بعد پولیس نے نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کو اس سے لا علم رکھتے ہوئے مقدمہ میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز انکے علم میں یہ بات آئی اور انہوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرلی ہے جلد اس سلسلے میں عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کے خلاف مقدمہ کا اندراج انتقامی کارروائی اور انہیں سیاسی عمل سے دور رکھنے کی ناکام سازش ہے جلد عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

5 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

12 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

22 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

36 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

41 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

54 mins ago