کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی کال پر او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ جا ری،ینگ ڈا کٹر ز نے منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشن تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی82 روز سے ہڑ تال جاری ہے اوپی ڈیز اور ان ڈورسروسز بند ہیں،ینگ ڈاکٹر ز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، ینگ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہو لیا ت کی فراہمی کے حوالے سے ہڑتال پر ہیں، وزیر صحت سید احسان شاہ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان گزشتہ ہفتے مذاکرات ہوئے تھے اور صوبائی وزیر نے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا تھا لیکن تا حال مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا،ینگ ڈا کٹر ز کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن کے اجراء تک ہڑتال جاری رہے گی۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…