کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سانحہ اعوان گوٹھ کیخلاف مظاہرین نے ضلع کچھی بولان ویئر ڈھاڈر کے مقام پر احتجاجاََ بند کردیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سے سندھ جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں . تفصیلات کے مطابق سانحہ اعوان گوٹھ کیخلاف مظاہرین نے ضلع کچھی بولان ویئر ڈھاڈر کے مقام پر احتجاجاََ بند کردیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سے سندھ جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے ڈھاڈر کے مقام پر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیامظاہرین نے غیر معینہ مدت کے لئیے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند کرکے اعوان برداری و علاقہ ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے پر دھرنادیدیامظاہرین نے سانحہ اعوان گوٹھ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک سانحہ اعوان گوٹھ کیقاتلوں کو گرفتاری نہیں کیا جاتا تب تک نیشنل ہائی وے بند رہیگی ضلع کچھی میں 12 نومبر کو فائرنگ کرکے اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا گیا تھا .
. .