سبی(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے عوامی مسئلہ مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مشکلات کو سیاسی میدانوں میں حل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں صوبے کی خواتین کے مسئلہ مسائل کے حل کے لئے بی این پی اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے خواتین ورکرز متحد ومنظم ہوکر بی این پی مینگل کا پیغام صوبے بھر کے کونے کونے میں لے جائیں پارٹی کو مکمل فعال بنا کر سیاسی سرگرمیوں کو تیز کریں خواتین بی این پی مینگل کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل سمیت مرکزی وصوبائی قیادت کے شانہ بشانہ سیاسی جدوجہد میں سرگرم ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی مینگل سبی کی خواتین سیکرٹری بانو ارباب کی قیادت میں ملنے والے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی کمیٹی کی ممبر شمائلہ اسماعیل، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ بلوچ سمیت دیگر خواتین ممبران بھی موجود تھیں قبل ازین خواتین سیکرٹری سبی بانو ارباب نے بی این پی مینگل مرکزی کمیٹی کے ممبران کو دلی مبادک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب خواتین ممبران صوبے بھر کی خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں رول پلے کریں گے ملاقات کے موقع پر سبی میں خواتین یونٹ سازی، آئندہ کا لائحہ عمل سمیت خواتین کو ضلع سبی میں درپیش مسائل کے ھوالے سے بھی آگہی فراہم کی گئی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ بی این پی مینگل خواتین ونگ صوبے بھر میں اپنا سیاسی جدوجہد بلا خوف وخطر جاری رکھے ہوئے ہیں بی این پی مینگل کے قائد مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی مینگل عوام کے حقوق کی ترجمانی کررہی ہیں بلوچستان کے معاشرے میں خواتین کی عزت احترام کو درجہ رکھتی ہیں بلوچستان کی ترقی اور سیاسی میدان میں خواتین کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں آج سیاسی میدان میں خواتین صوبے بھر کی نمائندگی کرتی نظر آرہی ہیں بی این پی مینگل خواتین کی فلاح وبہبود ان کودرپیش مسئلہ مسائل کے تدارک کے لئے نہ صرف بلوچستان بلکہ قومی اسمبلی سمیت سینٹ میں بھی اپنی آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی اہمیت زیادہ ہے اب ہر علاقہ میں خواتین کو بھی سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کے لئے بی این پی مینگل مواقع فراہم کرے گی انہوں نے خواتین ورکرز کو ہدایات دی کہ وہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کریں بی این پی مینگل کا پیغام کونے کونے میں لے جاکر پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا رول پلے کرے .
. .