کراچی(قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم بھی بول پڑی، ایم کیو ایم کاکہناہے کہ عوام مہنگائی کا بوجھ زیادہ دیر تک نہیں اٹھا سکتی،وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں . تفصیلات کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم
نے کہاکہ ہم عوام کے منتخب لوگ ہیں اورعوام کے آگے جواب دے ہیں، حکومت عوام کے ذریعے ٹیکس وصول کریگی اور کب تک یہ بوجھ عوام پر مسلط کیا جاتا رہے گا .
ترجمان نے کہاکہ عوام پر مسلط کیا جانے والا براہ راست ٹیکس کا بوجھ خواص پر منتقل کیا جائے، وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ فوری واپس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں .
. .