ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور،کیاہونےوالاہے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترین گروپ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔جہانگیرترین کی زیرصدارت عون چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ترین گروپ نے مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز سامنے آنے کے بعد جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کااختیار دیدیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے فیصلہ کیا ہے اور حکومت مخالف کھل کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ترین گروپ کے اکثر ارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی، جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقراررکھنے کی تجویز دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے عدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیش ہونے پر اپنا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے، عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے تک ترین گروپ کا سیاسی کارڈز سینے سے لگائے رکھنے کا مشورہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے سکتاہے، ترین گروپ حلقوں میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔ترین گروپ نے خدشات ظاہر کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی ٹکٹ لینا پسند نہیں کریں گی۔ترین گروپ کے ارکان کامؤقف ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، حلقوں میں سخت عوامی ردعمل کا سامناہے ، اب ترین گروپ کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ترین گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ ترین گروپ کے اجلاس وقفے وقفے سے ہوتے رہیں گے جب کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago