آئی سی سی کی نئی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ، بابراعظم اور محمد رضوان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی اوپنگ جوڑی بیٹرز کی ٹاپ ٹو پوزیشن پر موجود ہے . آئی سی سی کی بیٹرز ٹی ٹونٹی پلیئرز
رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم 805 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، محمد رضوان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے لوکیش راہول کا چوتھا اور سابق کپتان ویرات کوہلی کا دسواں نمبر ہے .

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں . بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے ، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ چار درجے ترقی کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے ہسانگا تیسرے نمبر ہیں جبکہ نویں نمبر پر موجود شاداب خان کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل نہیں ہے . آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں